Archive for November 2015
"رائیونڈ کا "کدو" وزیر اعظم اور بنی گالا کا "لال بجھکڑ "
"رائیونڈ کا "کدو" وزیر اعظم اور بنی گالا کا "لال بجھکڑ
تحریر : حدید احمد شیر
خدا کا شکر ہے کہ جمہوریت کی جڑیں آہستہ آہستہ قوم میں سرایت کرتی جا رہی ہیں .. دودھ کے دانت رکھنے والی جماعتیں بھی اب سپیکر کے انتخاب میں دو تین درجن ووٹ لے ہی جاتی ہیں . مگر کیا کریں کہ وہ بھولا "کدو" وزیر اعظم وہ رائیونڈ کا پپو بچہ جسے بقول کچھ قبر میں ٹانگیں لٹکاۓ حوالدار "ابّا جی " کی بصیرت اور مشوروں کے سوا ٹکے کی عقل نہیں ، سیاسی بساط پر ایک کے بعد ایک شاہ مات دے رہا ہے . اندازہ کریں ان کا جن کی سن انیس سو اکتالیس سے چلتی پاکستان کی "واحد " غیر موروثی جماعت اپنی موت آپ مرتی نظر آ رہی ہے بے بس اور بے عقل دکھائی دے رہے ہیں . حال ہی میں اس پنجابی کی مثال والے "سدھے " وزیر اعظم نے لودھراں میں کسان پیکج کا اعلان کر کے بھرپور سیاسی چال چلی اور ہمارے سب سے "کمال " عقل کل نے اس کھائی میں گر کر میاں کو سیاسی شہ مات کا ایک اور تمغہ عطا کیا .. مجھ سوشل میڈیا کے اپنے تئیں دانشور بنے انسان کو بھی اس بات کی سمجھ آ گئی کہ میاں نے ایک لوڈڈ چال چلی ہے جس کے خلاف جا کر بھی بنی گالا کا لال بجھکڑ مرتا ہے اور حق میں جا کر بھی ہارتا ہے .سیدھی سی بات ہے اگر لودھراں کے جلسے میں کئے کسان پیکج پر عملدرآمد روک دیا جاتا ہے تو کسان کا اکثریتی ووٹ نون کو جاۓ گا اور اگر نہیں روکا جاتا جہانگیر ترین کو گھاٹا تب بھی ہے .. مگر سوال یہ ہے کہ اس چال کا ماہرانہ جواب کیا ہوتا .. چونکہ یہ ایک مشکل سوال ہے لہٰذا بجاے اس کے کیوں نا شتر مرغ کے مصداق ریت میں سر دباۓ میاں کو بونگا بونگا کہا جاۓ شائد اسی سے میاں کو شاہ مات ہو جاۓ ..
------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
*Editorial Note: If anyone wants to write rebuttal of this blog post. Our blog is there for you. Please write us at amidstdemocracy@gmail.com
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
#AmidstDemocracy | "رائیونڈ کا "کدو" وزیر اعظم اور بنی گالا کا "لال بجھکڑ " https://t.co/dHa35Lnn0b
— Amidst Democracy (@amidstdemocracy) November 9, 2015