Showing posts with label Urdu blog. Show all posts

بادشاہ سلامت آدھا جنگل جل چکا

بادشاہ سلامت آدھا جنگل جل چکا 



تحریر : حدید شیر 


کسی جنگل میں ایک بندر کو بادشاہ بنا دیا گیا .. بندر سارا دن کیلے کھاتا اور ایک درخت سے دوسرے درخت پر ٹپوسیاں لگاتا رہتا .. ایک دن ایسا ہوا کہ جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ... سب جانور بادشاہ کے پاس آے اور اسے کہا کہ کچھ کرو ورنہ سب کچھ جل کر راکھ ہو جاۓ گا .. بندر نے یہ سنا تو فوراً اپنے گھر سے نکلا اور اعلان کیا کہ جب تک وہ زندہ ہے وہ اس لگی آگ کو بجھانے کے  لئے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا .. یہ کہ کر اس  نے درختوں پر چڑھ کر ایک درخت سے دوسرے سے تیسرے پر ٹپوسیاں لگانی شروع کر دیں .. جنگل میں لگی آگ البتہ بڑھتی جا رہی تھی .. کچھ دیر  بندر کو چھلانگیں مارتا دیکھ کر اور ساتھ میں جلتے  جنگل  کا ہولناک منظر دیکھ کر جنگل کے جانوروں کی سٹی گم ہو چکی تھی .. آخر  کار ایک لومڑی نے لب کشائی کی اور بولی 

"بادشاہ سلامت آدھا جنگل جل چکا ہے خدا کے واسطے کچھ کریں "


بندر ، جو کہ متفقہ طور پر بادشاہ بنایا گیا تھا بولا 


"کمبختو یہ جو میں صبح سے ٹپوسیاں مار مار کر ہلکان ہو چکا ہوں یہ تمھارے لئے ہی تو کر رہا ہوں "..


نوٹ : نہ تو اس جنگل سے مراد پاکستان ہے اور نہ ہی  مندرجہ بالا سطور کا جماعت اسلامی کے جرگے سے کوئی تعلق ہے 




-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
*Editorial Note: If anyone wants to write rebuttal of this blog post. Our blog is there for you. Please write us at                                                  amidstdemocracy@gmail.com
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Wednesday, October 29, 2014

ریاست اور ریاست کی رٹ !! بندا پوچھے

ریاست اور ریاست کی رٹ !! بندا پوچھے

تحریر : حدید شیر 

حد ہو گئی یعنی کے .. ریاست کی رٹ ہونی چاہیے کی رٹ سن سن کر کان پک گۓ ہیں ..کیا پنجاب کیا بلوچستان کیا سندھ اور کیا نیا خیبر پختونخواہ ..
بندا پوچھے
 جو حکومت رکشوں کے سلنسر میں ڈھولکی نہیں دلوا سکتی 
جو حکومت ایک تانگے والے کو گھوڑے کی لد سڑکوں پر کروانے سے نہیں روک سکتی 
جو حکومت ملک کے سب سے بڑے صوبے کی سب سے بڑی جامعہ میں بدمعاش طلبہ تنظیموں کے آگے جھک جاۓ 
جو حکومت ایک سبزی والے کومن پسند نرخوں پہ فروخت سے نہیں روک سکتی 
جو حکومت ریاستی افسروں کو دفتروں میں سگرٹ نوشی سے نہیں روک سکتی 
جو حکومت ایک پرچون فروش کو ملاوٹ سے نہیں روک سکتی 
 جو حکومت پبلک ٹرانسپورٹ میں اونچی آواز سے بجتے موسیقی کے طوفان بدتمیزی کے آگے بند باندھنے سے قاصر ہو 
جس حکومت کے ساڑھے تین لاکھ پولیس اہلکار چند سو پولیو ورکرز کی حفاظت نہیں کر سکتے 
جس حکومت کا ڈاکٹروں کی ہڑتال کے آگے دم گھٹا ہو 
جو حکومت اساتذہ کی سکول حاضری کو ممکن نہ بنا سکے 
جو حکومت ایک سیاسی جماعت کی طرف سے تجارتی نقل و حمل میں رکاوٹ کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنے پر مجبور ہو 
جو حکومت تیسرے درجے کے صحافیوں کی چادر اور چاردیواری کو پامال کرنے پر تماشا دیکھے 
جو حکومت اپنی پولیس کی نجی جیلوں کو بند نہ کروا سکے 
جو حکومت اسٹیج ڈراموں کے نام پر موجود گند کو صاف کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو 
جو حکومت مزدوروں کو پوری تنخواہ نہ دلوا سکے
جو حکومت یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت نہ رکوا سکے
جو حکومت سڑکوں پر بیٹھے عاملوں کے نام سے لفظ پروفیسر نہ ختم کروا سکے
جو حکومت پچھلے سو دنوں سے ایک پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم نہ پکڑ سکی
جس حکومت کے وزیر اعلی کو تھانے جانے سے ڈر لگتا ہو 
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
اس حکومت سے ریاستی رٹ کی توقع ...
حد ہو گئی یعنی کے .. ریاست کی رٹ ہونی چاہیے کی رٹ سن سن کر کان پک گۓ ہیں ..کیا پنجاب کیا بلوچستان کیا سندھ اور کیا نیا خیبر پختونخواہ ..
بندا پوچھے


Share this

Labels

PTI (12) Democracy (10) Nawaz Sharif (8) PMLN (8) General Elections 2013 (7) Pakistan (7) Imran Khan (6) Irresponsible Media (6) Musharraf (6) PPP (5) Egypt (4) Rigging allegations (4) SCP (4) Taliban (4) media (4) Amir Nawaz Khan (3) Asif Zardari (3) Benazir Bhutto (3) Ch Nisar Ali Khan (3) Judiciary (3) Long March (3) Nausheen Yousuf (3) Police (3) Terrorism (3) Zulfiqar ali Bhutto (3) hadeed sher (3) Army Rule (2) Attack on state institutes (2) Azadi March (2) Baiber Saladin (2) Bomb (2) Contempt of court (2) Dictatorship (2) Establishment (2) Hamid Khan (2) Iftikhar Muhammad Ch. (2) Institutions (2) Investigation procedures (2) Javed Hashmi (2) KPK government (2) Kargil (2) Khawaja Saad Rafiq (2) Martial Law (2) NRO (2) National Assembly (2) Social media (2) TTP (2) Turkey (2) Urdu blog (2) 1977 Elections (1) Afzaal Farooqui (1) Akbar Bugti (1) Altaf Hussain (1) Article 6 (1) Ayesha Rehman (1) Ayub Khan (1) BJP (1) Bangladesh (1) Blue Area incident (1) By Elections (1) By Elections 2013 (1) CNN (1) Cantonment board elections 2015 (1) Change (1) CoAS (1) Columns (1) Constitution (1) Daily Express (1) Democractic practices (1) Drama (1) Drone attacks (1) ECP (1) Education Emergency (1) Elections (1) Enlighten moderation (1) Extremism (1) Federal Cabinet 2013 (1) Gen Kiani (1) General Raheel Shareef (1) Hamid Mir (1) Ideology (1) JI jirga (1) Jahangir Tareen (1) Jason Miks (1) Kisan Package (1) Liaqat Ali Khan (1) Liberation of thoughts (1) Mamnoon Hussain (1) Military Establishment (1) NA 154 (1) NADRA (1) NDMA (1) Nanga Parbat Massacre (1) Okara (1) Pak Army (1) Pakistan National Alliance (1) Pakistan Railways (1) Parliament (1) Politics (1) Presendential Elections (1) Presidential Elections 2013 (1) Prisoners (1) Protests (1) Punjab (1) Raza Rabbani (1) Religion (1) Resignations of PTI (1) Sardar Ayyaz Sadiq (1) Saulat Mirza (1) Secularism (1) Senate (1) South Punjab (1) Suo Moto actions (1) Tahir Al Qadri (1) Tariq Malik (1) Tax evaders (1) Tourism (1) US Elections (1) WAPDA (1) White Paper (1) Writ of the state (1) Zahida Hina (1) Zia ul Haq (1) federation (1) freedom of press (1) twitter (1)
Powered by Blogger.

Followers

Disclaimer

- Copyright © Amidst Democracy -Metrominimalist- Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -