- Back to Home »
- federation , hadeed sher , Pakistan , Urdu blog , Writ of the state »
- ریاست اور ریاست کی رٹ !! بندا پوچھے
Sunday, December 29, 2013
ریاست اور ریاست کی رٹ !! بندا پوچھے
تحریر : حدید شیر
حد ہو گئی یعنی کے .. ریاست کی رٹ ہونی چاہیے کی رٹ سن سن کر کان پک گۓ ہیں ..کیا پنجاب کیا بلوچستان کیا سندھ اور کیا نیا خیبر پختونخواہ ..
بندا پوچھے
جو حکومت رکشوں کے سلنسر میں ڈھولکی نہیں دلوا سکتی
جو حکومت ایک تانگے والے کو گھوڑے کی لد سڑکوں پر کروانے سے نہیں روک سکتی
جو حکومت ملک کے سب سے بڑے صوبے کی سب سے بڑی جامعہ میں بدمعاش طلبہ تنظیموں کے آگے جھک جاۓ
جو حکومت ایک سبزی والے کومن پسند نرخوں پہ فروخت سے نہیں روک سکتی
جو حکومت ریاستی افسروں کو دفتروں میں سگرٹ نوشی سے نہیں روک سکتی
جو حکومت ایک پرچون فروش کو ملاوٹ سے نہیں روک سکتی
جو حکومت پبلک ٹرانسپورٹ میں اونچی آواز سے بجتے موسیقی کے طوفان بدتمیزی کے آگے بند باندھنے سے قاصر ہو
جس حکومت کے ساڑھے تین لاکھ پولیس اہلکار چند سو پولیو ورکرز کی حفاظت نہیں کر سکتے
جس حکومت کا ڈاکٹروں کی ہڑتال کے آگے دم گھٹا ہو
جو حکومت اساتذہ کی سکول حاضری کو ممکن نہ بنا سکے
جو حکومت ایک سیاسی جماعت کی طرف سے تجارتی نقل و حمل میں رکاوٹ کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنے پر مجبور ہو
جو حکومت تیسرے درجے کے صحافیوں کی چادر اور چاردیواری کو پامال کرنے پر تماشا دیکھے
جو حکومت اپنی پولیس کی نجی جیلوں کو بند نہ کروا سکے
جو حکومت اسٹیج ڈراموں کے نام پر موجود گند کو صاف کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو
جو حکومت مزدوروں کو پوری تنخواہ نہ دلوا سکے
جو حکومت یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت نہ رکوا سکے
جو حکومت سڑکوں پر بیٹھے عاملوں کے نام سے لفظ پروفیسر نہ ختم کروا سکے
جو حکومت پچھلے سو دنوں سے ایک پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم نہ پکڑ سکی
جس حکومت کے وزیر اعلی کو تھانے جانے سے ڈر لگتا ہو

.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
اس حکومت سے ریاستی رٹ کی توقع ...
حد ہو گئی یعنی کے .. ریاست کی رٹ ہونی چاہیے کی رٹ سن سن کر کان پک گۓ ہیں ..کیا پنجاب کیا بلوچستان کیا سندھ اور کیا نیا خیبر پختونخواہ ..
بندا پوچھے
http://t.co/u8qyHDuVEO
ریاست اور ریاست کی رٹ !! بندا پوچھے
Federation & Writ of Federation | Dare i say!
by @hadeedsher #AmidstDemocracy
— Amidst Democracy (@amidstdemocracy) December 29, 2013