Friday, August 16, 2013

بلیو ایریا میں پپلی لائیو اور پنجابی فلم کا  آنکھوں دیکھا حال

تحریر :نوشین یوسف


ایک صاحب نے فون پر اطلاع دی کہ بلیو ایریا میں موجود ایک  مسلح شخص نے فائرنگ کر دی ہے۔ جناح ایونیو پردیکھا تو ایک مسلح شخص گاڑی روکے ہوائی فائرنگ کر رہاہے۔ پولیس نے چائنہ چوک جانے والی سڑک کو بند کر رکھا تھا۔ مسلح شخص دونوں ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائے وقفہ وقفہ سے فائرنگ کررہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس شخص کو ٹریفک پولیس نے روکا تو وہ دوڑ پڑا۔ آگے ناکے پر موجود اسلام آباد پولیس نے گاڑی کو ٹکر مار کر روکا۔ لیکن اس کی ہوائی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے اس پر فائرنگ نہیں کی جس کی وجہ مسلح شخص کی گاڑی میں موجود اس کی فیملی تھی۔ اس اقدام نے پولیس کے تبدیل اور ذمہ دارانہ روایہ کی عکاسی کی۔۔۔


جلد ہی بلیو ایریا میں چلتی ایکشن فلم کی اطلاع ہر طرف پھیل گئی۔ سڑک کے چاروں اطراف لوگ اکھٹا ہوکر تماش بین بن گئے۔ مسلح شخص سکندر جب جوش میں سب مشین گن یا کلاشنکوف سے فائر کرتا تومجمع دور بھاگ جاتا۔ اس سب کے دوران اس کی گاڑی میں موجود دو بچے اور اسکی اہلیہ خاصے پرسکون رہے۔ گویا کہ ان کے لئے  یہ معمول کی بات ہے۔ جلد ہی یہ بات واضح ہونا شروع ہو گئی کہ سکندر کوئی نفسیاتی مریض ہے اور شاید نشے میں ہے۔ بات شروع ہوگئی کہ اب اس شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ 

ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان نے مسلح سکندر پر گولیوں کی بوچھاڑ کرنے کا حکم دینے کے بجائے پیشہ وارانہ رویہ اپنایا اور اس سے خود مذاکرات کا عمل شروع کیا۔ اس سے یہ واضح ہو گیا کہ پولیس سکندر کو ایک ذہنی مریض کے طور پر لے رہی ہے، اور اسے مقابلے میں مارنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ڈاکٹر رضوان نے ایک ماہر نفسیات کے طور پرسکندر سے مطالبات دریافت کیے۔ سکندر نے پولیس سے مذاکرات کے لیے اپنی بیوی کو پیغام رساں کے طور پر استعمال کیا۔ سکندر نے ملک میں نفاز شریعت کی آواز بلند کرنا شروع کر دی۔

اس دوران میڈیا نے ہرطرف سے کیمرے لگا کر اس فلم کوبراہ راست نشرکرنا شروع کر دیا۔ جس جگہ سے اچھی عکس بندی ہو سکے کیمرا لگا کر میڈیا کا کام شروع ہو جاتا۔ اس دوران دو ٹی وی کمیرہ مینوں میں جھڑپ ہو گئی، ڈنڈے اٹھا لیے گئے لیکن جب  سکندر نے گولی چلائی تو سب لڑائی چھوڑ کر کام پر لوٹ گۓ ۔
اس دوران میڈیا کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو وہ بپھر پڑا کہ پولیس کو کیا اختیار ہمارے کام میں مداخلت کا یہ اختیار تو صرف ہمارا ہے کہ پولیس کے کام میں ٹانگ اڑائیں۔ میاں بیوی کا جوڑا کچھ ہی دیر میں میڈیا کے ہیرو تھے خوشی خوشی دونوں میڈیا کے اینکرز کو لمبے لمبے بیپر دے رہے تھے۔ میڈیا پر براہ راست کوریج دیکھ کر تماشبینوں کے ہجموم میں اور بھی اضافہ ہو گیا۔


پولیس کی حکمت عملی سے واضح تھا کہ وہ سکندر اور اس کی اہلیہ کو تھکانا چاہتے ہیں اور بہلا پھسلا کر انھیں اسلحہ چھوڑنے پر مجبور کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پولیس کا طریقہ مغربی ممالک کی سیکیورٹی فورسز جیسا تھا، جہاں محض ہوائی فائرنگ کرنے والے ذہنی مریض کو ہلاک نہیں کیا جاتا، بلکہ 24 گھنٹوں تک کی کاروائی کے بعد تھکا کر زندہ دبوچ لیا جاتا ہے۔


لیکن ایسے میں  زمرد خان مولا جٹ کے روپ میں بچوں کو بچانے میدان میں آ گئے۔ سکندر کو بہلا کر انھوں نے اپنے قریب کیا۔ اور یک دم اس پر چھپٹ پڑے لیکن اسے دبوچنے میں ناکام ہو گئے۔ اور پھسل گئے ، اس چھینا جھپٹی میں گولی چلی اور زمرد خان بھاگتے ہوئے سکندر کی بیوی بچوں کی ڈھال میں چلے گئے۔

پولیس کے لیے زمرد خان کی کاروائی بالکل اچانک تھی، لیکن انھوں نے فوری رد عمل دکھایا، اور وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ سکندر کو اس کے بچوں کے سامنے گولی لگی۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے گولی سکندر کے پیر اورسینے میں لگی، لیکن بات عیاں تھی کہ گولی سے اس کی جان محفوظ رہی۔ میڈیا نے فوری زمرد خان کو ہیرو بنا دیا لیکن اگر ان کی اس بے ساختہ حرکت سے کوئی جان چلی جاتی تو کیا ہوتا؟ کیا ذمرد خان نے قانون کو پنجابی فلموں کے ہیروں کی طرح ہاتھ میں نہیں لیا تھا؟ کیا وہ باکل اناڑی کی طرح سکندر پر نہیں جھپٹے تھے؟۔یہ وہ سب تلخ حقائق ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ زمرد خان نے کسی بہادری کا مظاہرہ نہیں کیا-

پولیس کی جانب سے پیشہ وارانہ رویہ لائق تحسین ہے، ورنہ ماضی میں پاکستانی پولیس کی جانب سے ایسے واقعات پولیس مقابلے پر ہی اختتام پزیر ہوتے ہیں۔ لیکن افسوس ہے ان عقلوں پر جنھوں نے  پولیس کے نفسیاتی مریض سے نمٹنے کے طریقے کو ڈرپوکی کا طعنہ دیا۔ میری تمنا ہے کہ مستقبل میں ہماری پولیس نفسیاتی مریضوں کو ایسے ہی ہینڈل کرے لیکن مولا جٹ سٹائل ڈراپ سین نہ ہونے دے۔۔۔۔۔


Leave a Reply

Subscribe to Posts | Subscribe to Comments

Share this

Labels

PTI (12) Democracy (10) Nawaz Sharif (8) PMLN (8) General Elections 2013 (7) Pakistan (7) Imran Khan (6) Irresponsible Media (6) Musharraf (6) PPP (5) Egypt (4) Rigging allegations (4) SCP (4) Taliban (4) media (4) Amir Nawaz Khan (3) Asif Zardari (3) Benazir Bhutto (3) Ch Nisar Ali Khan (3) Judiciary (3) Long March (3) Nausheen Yousuf (3) Police (3) Terrorism (3) Zulfiqar ali Bhutto (3) hadeed sher (3) Army Rule (2) Attack on state institutes (2) Azadi March (2) Baiber Saladin (2) Bomb (2) Contempt of court (2) Dictatorship (2) Establishment (2) Hamid Khan (2) Iftikhar Muhammad Ch. (2) Institutions (2) Investigation procedures (2) Javed Hashmi (2) KPK government (2) Kargil (2) Khawaja Saad Rafiq (2) Martial Law (2) NRO (2) National Assembly (2) Social media (2) TTP (2) Turkey (2) Urdu blog (2) 1977 Elections (1) Afzaal Farooqui (1) Akbar Bugti (1) Altaf Hussain (1) Article 6 (1) Ayesha Rehman (1) Ayub Khan (1) BJP (1) Bangladesh (1) Blue Area incident (1) By Elections (1) By Elections 2013 (1) CNN (1) Cantonment board elections 2015 (1) Change (1) CoAS (1) Columns (1) Constitution (1) Daily Express (1) Democractic practices (1) Drama (1) Drone attacks (1) ECP (1) Education Emergency (1) Elections (1) Enlighten moderation (1) Extremism (1) Federal Cabinet 2013 (1) Gen Kiani (1) General Raheel Shareef (1) Hamid Mir (1) Ideology (1) JI jirga (1) Jahangir Tareen (1) Jason Miks (1) Kisan Package (1) Liaqat Ali Khan (1) Liberation of thoughts (1) Mamnoon Hussain (1) Military Establishment (1) NA 154 (1) NADRA (1) NDMA (1) Nanga Parbat Massacre (1) Okara (1) Pak Army (1) Pakistan National Alliance (1) Pakistan Railways (1) Parliament (1) Politics (1) Presendential Elections (1) Presidential Elections 2013 (1) Prisoners (1) Protests (1) Punjab (1) Raza Rabbani (1) Religion (1) Resignations of PTI (1) Sardar Ayyaz Sadiq (1) Saulat Mirza (1) Secularism (1) Senate (1) South Punjab (1) Suo Moto actions (1) Tahir Al Qadri (1) Tariq Malik (1) Tax evaders (1) Tourism (1) US Elections (1) WAPDA (1) White Paper (1) Writ of the state (1) Zahida Hina (1) Zia ul Haq (1) federation (1) freedom of press (1) twitter (1)
Powered by Blogger.

Followers

Disclaimer

- Copyright © Amidst Democracy -Metrominimalist- Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -